۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد باقر قالیباف و ہندوستانی سفیر گدام دارمندار

حوزہ/ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان، ایشیا کے دو موثر ممالک ہیں جن کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان ایشیا کے دو موثر ممالک ہیں جن کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "محمد باقر قالیباف" نے پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران میں تعنیات ہندوستانی سفیر "گدام دارمندار" سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان ایشیا کے دو موثر ممالک ہیں جن کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بدستور علاقائی اور بین الاقوامی صفحوں میں موثر ثابت ہوگا۔

قالیباف نے ایران اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ثالثی فریق کو دونوں ملکوں کے گہرے اور تاریخی تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تجارتی تعلقات کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی پُرانی تاریخ ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو اسلامی جمہوریہ ایران کی باضابطہ دورے کی دعوت بھی کی۔

اس موقع پر ہندوستانی سفیر نے ہندوستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کیجانب سے قالیباف کو ایرانی پارلمنیٹ کی قیادت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور امن کے معاہدے پر ستخط کی 70 ویں سالگرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مناسبت سے ہندوستانی اسپیکر کے لحاظ سے دورہ ایران کرنے کا ارادہ تھا جو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ایرانی حکومت اور پارلیمنٹ سے بدستور رابطہ رہے گا۔

گدام دارمندرا نے دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلمینٹوں میں قائم مختلف کمیٹیاں اس حوالہ سے رابطہ میں ہیں۔

انہوں نے قالیباف کیجانب سے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے دورہ ایران کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرونا وائرس کے بحران پر قابو پانے کے فورا بعد ایران کا دورہ کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .